تنویر پونچھی
پونچھ؍؍روڑ سیفٹی ہفتے کے دوسرے روز آج پونچھ کے مختلف مقامات پر محکمہ نقل و حمل کی طرف سے موٹر سائیکل سواروں میں ہیلمٹ و گلاب اور چاکلیٹ تقسیم کیے گئے آج کے پروگرام میں ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ہیڈکوارٹر پونچھ مدثر چوہدری بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے جبکہ ٹریفک پولیس کے ایس او و ان کے ہمراہ دیگر لوگ بھی موجود رہے اس موقع پر انسپکٹر موٹر وائکل ڈیپارٹمنٹ پونچھ ڈاکٹر ظہور احمد تانترے بھی موجود رہے اور ڈرائیوروں کو ہیلمٹ گلاب کے پھول و چاکلیٹ تقسیم کر کے انہیں قانون کے عین مطابق گاڑیاں چلانے کی اپیل کی اس موقع پر مختلف تنظیموں کے اراکین بھی محکمہ کے ہمراہ موجود رہے تقریب کے اختتام پر اسسٹنٹ ریجنل ٹرانسپورٹ آفیسر پونچھ جگل کشور شرما نے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آج کے پروگرام کا مقصد عوام کو بغیر چالان یا کوئی قانونی کارروائی کیے جانے کے نقل و حمل کے قانون پر عمل درآمد کرنے کی اپیل کی انہوں نے کہا کہ محکمہ نقل و حمل ڈرائیور حضرات کو ہر طرح سے مدد کرتا ہے اور اسی کی ایک کڑی کے تحت یہ روڑ سیفٹی ہفتہ منایا جاتا ہے۔