رونیگام وگلین میں دن دہاڑے تیندوے کا قہر ،عوام خوفزدہ

0
0

وگلین وستر کھلن میں میں آدم خور تیندئوں کا الگ الگ حملہ 2افراد زخمی، محکمہ وائلڈ لائف گہری نیند میں
اجمل ملک

کشتواڑ// ضلع رام بن کے آبادی والے علاقوں میں جنگلی جانوروںکا گشت جاری ہے جس کی وجہ سے عوام میں خوف وہراس پھیلا ہوا ہے تاہم اگر چہ محکمہ وائلڈلائف سیول وپولیس انتظامیہ کی ملی بھگت سے ان جانوروں کو پکڑنے کے لئے کئی طرح کے جال بچھا رہے ہیں لیکن ان پر قابو پانے میں ناکام ہورہے ہیں۔ادھر تحصیلپوگل پریستان کے رونیگام میں گزشتہ ایک ہفتہ پہلے دن دہاڑے ایک آدم خور تیندوے نے 1 شخص کو زخمی کیا جبکہ علاقہ وگلین میںبھی ایک شخص تیندوے حملہ میں شدید زخمی ہوا ہے۔تفصیلات کے مطابقسب دویژن رام سو ودیگر ملحقہ جات میں جہاں شام ہوتے ہی خونخوار تیندوے آبادی میں داخل ہوکر دہشت مچا رہے ہیں جبکہ کئی علاقوں میں دن دہاڑے گشت کرتے نظر آتے ہیں ۔گزشتہ دنوںپنچایت دھمنستہ رونیگام (سی )میں پیش آئے دلخراش واقع کے بعد اگر چہ عوام اپنے بچوں کواکیلے ہی اسکول بھیجنے سے کترا رہے ہیں وہیں آئے روز ان جانوروں کا بستی میں داخل ہونے سے مزیدخوف وہراس پیدا ہوا ہے۔وہیں پنچایت دھمنستہ وگلین(بی) میں بھی تیندوے نے دن دہاڑے ایک شخص پر حملہ کرکے شدید طور پر زخمی کر دیا جسے بعد میں ہسپتال رام بن میں علاج و معالجہ کے لئے داخل کیا گیا جس کی حالت ابھی بھی نازک بنی ہوئی ہے۔وہیں تحصیل پوگل پریستان میں جنگلی جانوروںکا ہونا کوئی نئی بات نہیں یہ جانوروں تحصیل پوگل پریستان میں صدیوں رہتے آرہے ہیں لیکن ستم ظریفی یہ ہے کہ اب یہ جانور جنگلوں سے نکل کر بستیوںمیں آکر رہ رہے ہیں جس کی و جہ عوام خوف و ہراس میں مبتلا ہوچکی ہے ۔ اس سلسلے میںعلاقہ کے کچھ معززین نے بتایا جنگلی جانوروں کاانسانوں کی بستی میںآنے کا ذمہ دار محکمہ جنگلات،محکمہ وائلڈ لائف اور عوام برا بر ہے کیونکہ محکمہ جنگلات کے اہلکار جنگلات کی کٹائی کر نے میں کوئی کسر باقی نہیں رکھ رہے ہیں کیونکہ وہ جنگلات جنگل سمگلروں کو فروخت کر نے میںکوئی کسر نہیں چھوڑ رہے ہیں دوسری طرح عوام بھی بے تحاشہ جنگلات کی کٹائی کر نے میںلگاہوا ہے اور اپنا جرم چھپانے کے لئے جنگلوںمیں آگ لگا دیتے ہیں جب جنگل میںآگ لگ جاتی ہے توجنگلی جانوروں کابستی کی طرف بھاگنا یقینی بن جاتا ہے ۔عوام کا کہنا ہے کہ اگر محکمہ جنگلات کے اہلکار اور وائلڈ لائف کے اہلکار اپنی ڈیوٹیوںمیںکوتاہی نہیں برتتے تو آج یہ دن عوام کو دیکھنا نہیںپڑتا ۔گزشتہ ہفتہ تیندوں کے حملے میںزخمیوں کو نزدیکی طبی سینٹر اکھڑہال منتقل کیا گیا جس میں ایک زخمی کو رام بن ہسپتال لے جایا گیا۔اس سلسلہ میں محکمہ وائلڈ لائف کے رینج آفیسر رام بن منصور نے کہا کہ محکمہ متحرک ہے اور پچھلے دو ہفتوں سیضلع رام بن میں کچھ ایک وارداتیں ہوئی ہیں جنہیں محکمہ سنجیدگی سے لے رہا ہے۔۔ادھر عوامی حلقوں نے جنگلی جانوروں کی طرف سے مچائی جارہی دہشت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ وائلڈ لائف کو مزید فعال بنانے میں حکومت دلچسپی نہیں لے رہی ہے۔عوام نے مطالبہ کیا کہ تحصیل سطح پر محکمہ وائلڈ لائف کے دفتر کھولے جائیں تاکہ ان جانوروں پر بروقت قابو پایا جاسکے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا