رونالڈو کے 701 ویں گول سے جیتا جوئنٹس

0
0

میلان ؍؍ سرکردہ فٹبالر کرسٹیانورونالڈو نے کیریئر کا 701 واں گول کرتے ہوئے اپنے کلب جوئنٹس کے لیے بولوگنا کے خلاف 2-1 کی جیت دلا دی، جس کے ساتھ ہی سری اے میں ان کا کلب سب سے اوپر پہنچ گیا ہے ۔رونالڈو کے علاوہ مرالیم جانک نے بھی ٹیم کے لئے گول کیا۔ رونالڈو کو اسی ہفتے پرتگال کے لیے 700 گول کرنے کی کامیابی کے لئے خصوصی جرسی تحفے میں پیش کی گئی تھی۔ میچ کے 19 ویں منٹ میں 34 سالہ فٹبالر نے جوئنٹس کیلئے گول داغ کر اپنے کیریئر میں 701 گول کے ہندسے کو چھو لیا۔وقفے کے آٹھ منٹ بعد جانک نے جوئنٹس کیلئے دوسرا گول کیا اور برازیلی دفاعی کھلاڑی دانلو کی غلطی کا فائدہ اٹھا تے ہوئے ٹیم کو 2-0 کی برتری دلا دی۔ گزشتہ چمپئن اب دوسرے مقام کی انٹر میلان سے چار پوائنٹس برتری پر پہنچ گئے ہیں جس کا اگلا مقابلہ ساسولو میں ہونا ہے ۔ایٹلانٹا کو لاجیو پر برتری کے باوجود 3-3 کے ڈرا رہے مقابلے کا نقصان اٹھانا پڑا اور وہ تیسرے نمبر پر برقرار ہے جبکہ چوتھے نمبر کی نپولي نے ویرونا کے خلاف فتح کے بعد اس سے اپنا فرق کم کر ایک پوائنٹس تک پہنچا دیا ہے ۔ ویرونا اس ہار کے بعد 13 ویں مقام پر کھسک گئی ہے ۔جوئنٹس کے کوچ مارجیو ساری نے میچ کے بعد کہاکہ ہم صحیح سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں لیکن ہمیں تفصیلات پر کام کرنا ہوگا۔ ہمارا میچ اچھا تھا لیکن ہم نے تین سے چار غلطیاں کیں۔ جوئنٹس کے اگلے میچ میں منگل کو چمپئنز لیگ میں لوکوموٹو ماسکو کی میزبانی کرے گی۔وہیں کینسر سے برسرپیکار بولوگنا کے کوچ سنسیا مھاجلووچ کی ٹیم کیلئے دانلو نے 29 ویں منٹ میں گول کر رونالڈو کے گول کے بعد ٹیم کو 1-1 سے برابر دلائی۔ لیکن جانک نے 54 ویں منٹ میں اپنے گول سے اسکور 2-1 پہنچا کر جیت یقینی کی، جو ان کا چار میچوں میں تیسراگول بھی ہے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا