یواین آئی
ماسکو//روس 2020 میں اپنے شمال مغربی پلیسیٹ خلائی مرکز اور جنوبی مغربی کپسٹن یار ٹیسٹ سینٹر سے چھ بین براعظمی بیلسٹک میزائلوں (آئی سی بی ایم)کا تجربہ کرے گا۔روس کی استراتجک میزائل فورس کے کرنل جنرل سرغئی کارا کاییو نے ماسکومیں وزارت دفاع کی ایک اہم میٹنگ کے بعد صحافیوں سے یہ بات کہی۔جنرل کاراکاییونے کہا،‘‘ہمارا2020 میں چھ بین براعظمی میزائلوں(آئی سی بی ایم ) کا تجربہ کرنے کا منصوبہ ہے ۔ان میں سے پانچ میزائلوں کا تجربہ پلیسیٹ خلائی مرکز سے کیا جائے گا۔’’روس نے اس سال آئی سی بی ایم کا تجربہ کیا ہے ۔روسی وزیر دفاع سرغئی شوئگو نے کہا کہ 2021 میں نئی سائلو-بیسڈ ہیوی ویٹ آئی سی بی ایم کے تجربوں کا عمل ختم ہوگا۔