روس اورجاپان کے وزرائے خارجہ امن معاہدے پر کریں گے تبادلہ خیال

0
0

ماسکو ؍؍روس کے وزیر خارجہ ایگور مورگولوو اور جاپان کے ڈپٹی وزیر خارجہ ٹکیو موری بدھ کے روز یہاں ایک میٹنگ میں دونوں ممالک کے درمیان امن معاہدے کے خاتمے سے متعلق معاملہ پر گفت وشنید کریں گے ۔اس دوران دونوں فریقوں کی جانب سے جنوبی کرلس میں مشترکہ اقتصادی سرگرمیوں کے معاملے پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا ۔ میٹنگ میں روس اور جاپان فی الحال جزائر کے ایک گروپ پر تنازعہ کو حل کرنے کے لئے ایک مستقل امن معاہدے کو حتمی شکل دینے کی کوشش کریں گے ۔ ایتوروپ، کناشیر، شکوتن اور ھبو مائی جزائر روس کی خود مختاری میں ہیں اور جاپان ان پر اپنا دعوی کر رہا ہے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا