کیف، 2 جولائی (یو این آئی) روسی فوج نے باخموت کے قریب ایک یوکرینی اسٹار لنک سیٹلائٹ کمیونیکیشن اسٹیشن اور ڈرون کنٹرول سینٹر کو تباہ کر دیا ہے۔
روسی وزارت دفاع کے ترجمان نے کہا کہ روسی افواج کے توپ خانے نے ایک اسٹار لنک مواصلاتی اسٹیشن، لیلیکا 100 ڈرون کے ساتھ بغیر پائلٹ کے فضائی گاڑیوں کا ایک کنٹرول سینٹر، ایک مواصلاتی مرکز اور ایک پیدل فوج گروپ کے ساتھ ایک پک اپ ٹرک کو تباہ کر دیا۔
اس کے علاوہ، روسی افواج نے باخموت کے علاقے میں بارخیوکا گاؤں کے قریب یوکرینی حملے کو ناکام بنادیاہے۔