روسی حملے پر بائیڈن کے تبصرے ‘بکواس’: پوتن

0
0

ماسکو، //روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے اتوار کو کہا کہ ناٹو ممالک پر ماسکو کے ممکنہ حملے کے بارے میں امریکی صدر جو بائیڈن کے تبصرے ’’بکواس‘‘ ہیں اور وہ (مسٹر بائیڈن) خود بھی اس بات کو سمجھتے ہیں۔

مسٹر پوتن نے روسیا 1 کے رپورٹر پاول زروبن سے کہا "یہ بکواس ہے۔” "میرے خیال میں صدر بائیڈن کو بھی اس بات کا احساس ہے۔ یہ روس کے بارے میں اپنی غلط پالیسی کو درست ثابت کرنے کا ان کا اپنا طریقہ ہے۔ روس ناٹو ممالک کے ساتھ تعلقات بڑھانے میں دلچسپی رکھتا ہے اور ان تعلقات کو خراب نہیں کرنا چاہتا ہے۔”

مسٹر پوتن نے کہا کہ روس کے پاس ناٹو ممالک سے لڑنے کی کوئی وجہ، کوئی دلچسپی، کوئی جغرافیائی سیاسی مفاد، کوئی اقتصادی، سیاسی یا فوجی مفاد نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ روس کو ناٹو ممالک سے کوئی مسئلہ نہیں ہے، وہ ہی ہیں جو مصنوعی طور پر مسائل پیدا کرتے ہیں کیونکہ وہ ماسکو جیسا حریف نہیں چاہتے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا