گول دھنا اور چنری کی رسمے بعد دونوں نے ایک دوسرے کو پہنائیںانگوٹھیاں
ممبئی // رادھیکا مرچنٹ اور اننت امبانی نے آج خاندان اور دوستوں کی موجودگی میں مکمل رسم و رواج کے ساتھ سگائی کے بندھن میں بندھ گئے۔ منگنی کی تقریب ممبئی میں امبانی کی رہائش گاہ پر ہوئی۔ صدیوں پرانی روایات جیسے گول دھنا اور چنری ریت، جو گجراتی ہندو خاندانوں میں نسل در نسل چلی آرہی ہیں، پنڈال اور خاندانی مندر میں بڑے جوش و خروش کے ساتھ منعقد کی گئی میں بڑے جوش و خروش کے ساتھ منعقد کی گئیں۔ دونوں پریواروںنے ایک دوسرے کو تحائف پیش کئے۔ اننت کی والدہ محترمہ نیتا امبانی کی قیادت میں امبانی خاندان کے افراد کی طرف سے رقص پرفارمنس اس تقریب کی خاص بات تھی۔ گول۔ دھنا کا لفظی مطلب ہے گڑ اور دھنیا کے بیج – گول دھنا شادی گجراتی روایتوں میں سگائی کی طرح ایک شادی سے پہلے کی تقریب ہے ۔یہ اشیاء تقریب کے دوران دولہا کے گھر پہنچائی جاتی ہیں۔ دلہن کا خاندان دولہا کے گھر تحائف اور مٹھائیاں لاتا ہے اور جوڑے پھر انگوٹھیوں کا تبادلہ کرتے ہیں۔ اس کے بعد جوڑے اپنے بزرگوں سے آشیرواد لیتے ہیں۔ شام کے اتسو کیلئے سب سے پہلے اننت کی بہن ایشا اور پریوار کے دیگر ممبروں نے رادھیکا کو ان کے مرچنٹ نواس پر جاکر مدعو کیا۔ اسکے بعد انبانی پریوار نے اپنی رہائش پرآرتی اور منتر اچارن کے بیچ دلہن کے گھر والوں کا گرم جوشی سے استقبال کیا۔ پورا خاندان اننت اور رادھیکا کے ساتھ جوڑے کے روشن مستقبل کے لیے بھگوان کرشن کی آشیرواد حاصل کرنے کے لیے مندر گیا۔ وہاں سے ہر کوئی گنیش پوجا کے مقام کی طرف روانہ ہوا جس کے بعد روایتی لگن پتریکا کا پاٹھ کیا گیا۔ گول دھنا اور چنری کی تقریب کے بعد، اننت اور رادھیکا کے خاندانوں کے درمیان تحائف کا تبادلہ ہوا۔ محترمہ نیتا امبانی کی زیرقیادت امبانی خاندان کے ارکان کی طرف سے ایک شاندار اور دلکش ڈانس پرفارمنس ہوئی۔ جس کو موجودہ لوگوں کی کافی واہی واہی ملی۔ بہن ایشا نے رنگ سیرومنی شروع ہونے کے اعلان کے ساتھ ہی اننت اور رادھیکا نے پریوار اور دوستوں کے سامنے ایک دوسرے رنگ پہنائی اور انکا آشیر وار لیا۔ اننت اور رادھیکا کچھ سالوں سے ایک دوسرے کو جانتے ہیں اور آج کی سگائی کی رسمیں انہیں اور قریب لے آئیں گی۔ دونوں پریوار رادھیکا اور اننت کیلئے سبھی کا آشیرواد اور نیک خواہشات چاہتے ہیں۔ نیتا اور مکیش امبانی کے بیٹے اننت نے امریکہ کی براؤن یونیورسٹی سے اپنی تعلیم مکمل کی اور اس کے بعد سے وہ مختلف صلاحیتوں میں ریلائنس انڈسٹریز سے وابستہ ہیں۔ وہ جیو پلیٹ فارم اور ریلائنس ریٹیل وینچرز کے بورڈ میں رہ چکے ہیں۔ وہ فی الحال ریلائنس کے توانائی کے کاروبار کی سربراہی کر رہے ہیں۔ شیلا اور ویرین مرچنٹ کی بیٹی رادھیکا نیویارک یونیورسٹی کی گریجویٹ ہیں اور انکور ہیلتھ کیئر کے بورڈ میں ڈائریکٹر کے طور پر کام کرتی ہیں۔