روایتی جماعتوں کے متعدد سیاسی لیڈران کارکنوں سمیت اپنی پارٹی میں شامل

0
0

پارٹی لیڈران نے نئے شامل ہونے والے شرکاء کا خیر مقدم کیا
لازوال ڈیسک
سرینگر؍؍ روایتی سیاسی جماعتوں این سی اور پی ڈی پی سے وابستہ متعدد لیڈران نے آج اپنے پارٹی کارکنان سمیت اپنی پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔ اس ضمن میں پارٹی صدر دفتر سرینگر میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا تھا، جس میں نئے ممبران کا والہانہ استقبال کیا گیا۔ پارٹی میں شامل ہونے والوں میں این سی کے سابق صوبائی سکریٹری اور ضلع نائب صدر، پلوامہ سے عبدالاحد تانترے، پی ڈی پی کے سابق سرپنچ داؤد احمد بیگ، الطاف احمد ریشی، ایڈوکیٹ ارشد، اور ان کے حامیوں کی ایک بڑی تعداد شامل ہے۔
اس ضمن میں پارٹی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ پارٹی صدر دفتر واقع چرچ لین سرینگر میں آج ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا تھا، جس میں نئے اراکین کا پْر تپاک استقبال کیا گیا۔اس موقع پر پارٹی کے جو سینئر رہنما موجود تھے، اْن میں پارٹی قائد سید محمد الطاف بخاری، سینئر نائب صدر غلام حسن میر، نائب صدر ظفر اقبال منہاس، جنرل سیکرٹری رفیع احمد میر، صوبائی صدر محمد اشرف میر، ترجمانِ اعلی و ریاستی سیکرٹری اور ضلع صدر بڈگام منتظر محی الدین، میڈیا ایڈوائزر فاروق اندرابی، سٹیٹ کنوینر و ضلع انچارج گاندربل حاجی پرویز احمد، ضلع صدر سرینگر نور محمد شیخ، ضلع صدر کپوارہ راجہ منظور، ضلع صدر پلوامہ غلام محمد میر، صوبائی سیکرٹری جاوید مرچال، پارٹی کی یوتھ ونگ کے جنرل سکریٹری اور ترجمان مظفر ریشی، پارٹی کی ایس ٹی ونگ کے جنرل سکریٹری خالد بڈھانہ، صوبائی کوآرڈی نیٹر جاوید احمد میر، ضلع آرگنائزر بڈگام پروفیسر جی ایم پال، میڈیا کوآرڈی نیٹر ڈاکٹر نقیب راجہ، یوتھ صدر پلوامہ سید تجلہ اندرابی، ڈاکٹر طلعت محمد الائی، سابق سرپنچ تحصیل پلوامہ ڈیزی رینہ، اور دیگر لیڈران شامل تھے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا