ممبئی//بالی ووڈ کے چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور نے ہدایت کار راج کمار ہیرانی کی کامیاب فلم تھری ایڈیئٹس کے سیکوئل میں کام کرنے کی خواہش ظاہر کردی۔بالی ووڈ کی تاریخ میں کئی فلمیں ایسی ہیں جو لوگوں کو ذہنوں میں ا?ج بھی تازا ہیں جسے متعدد بار دیکھنے کے بعد دل نہیں بھرتا اور ان میں سے بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کی 2009 میں ریلیز ہونے والی مشہور فلم ’تھری ایڈیئٹس ‘ ہے جس نے سماجی مسائل کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ ریکارڈ بک بھی الٹ پلٹ کردی تھی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نامور ہدایت کار راجکمار ہیرانی نے چند روز قبل ’تھری ایڈئٹس‘ کے سیکوئل بنانے کی اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہوں نے مصنف ابھیجت کے ساتھ ملکر فلم کی کہانی لکھنا شروع کردی ہے مگر اس پر ابھی بہت وقت لگے گا۔دوسری جانب ‘راجکمار ہیرانی کے بیان کے بعد رنبیر کپور نے بھی فلم کا حصہ بننے کی خواہش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ’میں وہ سب کچھ آنکھیں بند کرکے کروں گا جو راجکمار ہیرانی مجھ سے کروانہ چاہیں گے، حتیٰ کہ مجھے کسی سیکوئل کی پروا نہیں وہ کوئی بھی فلم بنانا چاہیں میں خوشی سے ا±س فلم کا حصہ بننا پسند کروں گا۔واضح رہے ان دنوں رنبیر کپور راجکمار ہیرانی کی ہدایتکاری میں بننے والی سنجے دت کی زندگی پر مبنی فلم’سنجو‘ کی تشہرکاری میں مصروف ہیں جوکہ رواں سال 29 جون کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔