رمن بھلا کا پاک فائرنگ سے متاثرہ دیہات کا دورہ

0
0

فائرنگ کے متاثرین کے مسائل سنے،کہا جموں وکشمیر کے لوگ ان کے ساتھ ہیں
لازوال ڈیسک
جموں؍؍پاکستان کی طرف سے جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کے دوران سرحد پار سے ہونے والی فائرنگ سے متاثر ہونے والے لوگوں کے ساتھ تشویش اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے، جے کے پی سی سی کے ورکنگ صدر رمن بھلا نے کانگریس لیڈروں کے ساتھ آج پاک فائرنگ سے متاثرہ گائوں کا دورہ کیااور کل رات کی فائرنگ میں پاکستان کی طرف سے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی وجہ سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لیا۔اس موقع پر بات کرتے ہوئے بھلا نے کہا کہ حکومت کو سرحدی شہر یوںکے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کرنی چاہیے۔ انہوں نے ضلعی انتظامیہ سے متاثرہ خاندانوں کو تمام بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کا بھی مطالبہ کیا۔ انہوں نے متاثرہ خاندان کے ارکان سے ہمدردی کا اظہار کیا اور کہا کہ جموں و کشمیر کے لوگ ان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایل او سی اور بین الاقوامی سرحد پر پاکستانی بندوقوں کو خاموش کرنے کا وقت آگیا ہے۔ انہوں نے جنگ بندی کی خلاف ورزیوں پر ان کے ردعمل پر مرکز اور ریاستی حکومت پر بھی تنقید کی اور کہا کہ حل تلاش کرنا بی جے پی زیرقیادت این ڈی اے کی ذمہ داری ہے۔ سرحدوں کی حفاظت میں بی ایس ایف کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کانگریس لیڈر نے کہا کہ فورسز نے اچھا کام کیا ہے اور اس نے وہ کیا ہے جو اس کی ضرورت تھی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا