رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں، بالخصوص سحری اور افطاری کے اوقات میں بلاتعطل بجلی فراہم کی جائے

0
0

رفیع احمد میر کی لیفٹنٹ گورنر سے ذاتی طور مداخلت کرکے بجلی سپلائی میں بار بار کی خلل کو روکنے کی اپیل
لازوال ڈیسک
سرینگر؍؍ اپنی پارٹی کے جنرل سیکرٹری رفیع احمد نے آج انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ وہ رمضان کے اس مقدس مہینے میں خاص طور پر سحری اور افطار کے اوقات میں بجلی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنائیں۔اپنے ایک بیان میں میر نے کہا، ’’وادی کے مختلف علاقوں میں بجلی سپلائی میں بار بار کی خلل کی وجہ سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ اس ضمن میں وادی کے تقریباً ہر علاقے سے عوامی شکایات موصول ہورہی ہیں۔ انتظامیہ کو اس بات کو یقینی بنانا چاہیے کہ کم از کم رمضان کے مقدس مہینے میں لوگوں کو متواتر بجلی سپلائی کی جائے۔ خاص طور پر لوگوں کو سحری اور افطار کے اوقات میں بلاتعطل بجلی فراہم کی جانی چاہیے تاکہ وہ بغیر کسی تکلیف کے اپنے مذہبی فرائض ادا کر سکیں۔‘‘اپنی پارٹی کے لیڈر نے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا جی سے اپیل کی کہ وہ اس معاملے کو ذاتی طور پر دیکھیں غیر متواتر بجلی سپلائی کے حوالے سے عوامی شکایات کا ازالہ کرایں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا