ایم شفیع رضوی
جموں// دارالعلوم حسینیہ نظامیہ ایجوکیشنل چیریٹیبل ٹرسٹ کے سرپرست اعلی و مسلم پرسنل لاء بورڈ کے ترجمان حضرت مولانا مظفر حسین رضوی نے رضا اکیڈمی کے سربراہ محمد سعید نوری کے چھوٹے بھائی محمد رفیق رضوی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے نوری موصوف اور دیگر لواحقین کے ساتھ اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس دکھ بھری گھڑی میں ہم بھی اہل خانہ کے ساتھ ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں اللہ رب العزت سے دعا گوہ ہیں کہ اللہ رب العزت مرحوم کی بخشش اور مغفرت فرما کر اپنی جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے لواحقین کو صبر و تحمل عطا فرمائے اس صدمے کو برداشت کرنے کی قوت و ہمت عطا فرمائے جو صبر کریں اس پر اللہ رب العزت اجرے عظیم عطا فرمائے ۔