توقیر، طائیر و تبسم مشتاق اسکول لیڈر منتخب
سید نیاز شاہ
پونچھ //رضا العلوم اسلامیہ ہائرا سکنڈری اسکول پونچھ میں طلاب کے انتخابات کروائے گے ۔واضح رہے اعلیٰ پیر کیمپس میں ہونے والے ان انتخاب میں کل 14 امیدوار میدان میں تھے جن میں 7 نشستیں طالبات کیلئے مخصوص تھیں ۔اس سلسلہ میں طلاب نے اپنے نامینیشن فارم الیکشن انچارچ سید نیاز شاہ کے پاس جمع کروائے جو پڑتال کے بعد درست پائے گئے اور گزشتہ روز ووٹنگ کو عمل میں لایا گیا ۔وہیںووٹنگ کیلئے دو الگ الگ پولنگ بوتھ قائم کئے گے جن پر لڑکوں نے الگ اور لڑکیوں نے اپناا سکول لیڈر منتخب کرنے کیلئے ووٹ ڈالے ۔ بعدا ازاں ووٹوں کی گنتی کے دوران تبسم مشتاق اور سلما آغاہیڈ اور نائب گرلز منتخب ہوئیں جبکہ طائر توقیر شاہ اور ظفر اقبال لڑکوں کے ہیڈ و نائب لیڈر منتخب ہوئے ۔