رضاءالعلوم اسلامیہ ہائرا سکنڈری اسکول پونچھ کے امتحانی نتائج کا ہوا اعلان

0
0

ہماری کوشش ہے کہ بچے ہر میدان میں کامیاب ہوں:ڈاکٹر شوکت بخاری
سید نیازشاہ
پونچھ //سرحدی ضلع پونچھ کے معروف ادارہ رضا العلوم اسلامیہ ہائر اسکنڈری اسکول پونچھ کے سالانہ امتحانی نتائج کا اعلان کیا گیا اس موقع پر ایک بڑی تقریب کا اہتمام ہوا جس میں اسکول کے سر براہ اعلیٰ ڈاکٹر شوکت بخاری نے بھی شمولیت کی پرنسپل اسکول ھذا عبدرحمان شبیر ،سی کے نثاراور دیگر کئی اہم شخصیات نے اس تقریب میں شمولیت کی اور بچوں کی حوصلہ افزائی کی ۔اسکول کی کارکردگی کے متعلق سربراہ اعلیٰ اسکول ھذا نے بتایا کہ ہم بچوں کو صرف امتحانات میں بہتر نمبرات لینے پر ہی انعامات نہیں دیتے بلکہ ہماری یہ کوشش رہتی ہے کہ بچے ہر میدان میں کامیاب ہوں اور زیادہ تر مقابلہ جاتی امتحانوں میں انکی شمولیت کروائی جائے تاکہ ہر میدان میں انہیں کامیابی ملے۔اس موقع پرطلاب میں انعامات تقسیم کئے گئے پروگرام میں بھاری تعداد میں بچوں کے والدین نے شمولیت کی اور سکول کی کارگردگی کی سراہنا کی ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا