کہا سمجھ سے بالاتر ہے کہ دہشت گرد معصوم لوگوں کو مار کر کیا حاصل کرنا چاہتے ہیں
لازوال ڈیسک
جموں؍؍معروف سماجی اور سیاسی کارکن انجینئر رشی کلم نے گاندربل میں دہشت گردانہ حملے میں 7 افراد کی ہلاکت کی شدید مذمت کی۔
https://www.dailyexcelsior.com/jammu-west-in-shambles-rishi-kilam/
اپنے بیان میں رشی کلم نے حملے اور قتل کی شدید مذمت کی۔انہوںنے کہاکہ میں یہ سمجھنے میں ناکام ہوں کہ دہشت گرد معصوم لوگوں کو مار کر کیا حاصل کرنا چاہتے ہیں۔رشی نے کہاکہ اس بے ہودہ تشدد کو ختم کیا جانا چاہیے۔انہوں نے ہلاک ہونے والے مزدوروں کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا، ’’میں ان خاندانوں سے دلی تعزیت پیش کرتا ہوں جو یہاں صرف اپنے گھر والوں کے لیے روٹی کمانے کے لیے آئے تھے۔