رشی کلم نے نئے تعینات ہونے والے یوتھ صدر توصیف احمد کو مبارکباد دی

0
0

لازوال ڈیسک
جموں؍؍ این سی پی کے قومی سکریٹری اور قومی ترجمان یوتھ ونگ انجینئر رشی کلم نے نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے یوتھ ونگ کے کارکنوں سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ آنے والے متوقع پنچایتی اور بلدیاتی انتخابات ایک خوش آئند قدم ہے۔ لوگوں کے ذہنوں میں امید کی کرن پیدا کی ہے کہ جے کے یو ٹی میں جمہوریت اب بھی موجود ہے۔انجینئر ریشی نے نو منتخب نوجوان صدر این سی پی توصیف احمد بھٹ کو مبارکباد دی جن کا تعلق گاندربل کشمیر سے ہے۔انجینئررشی نے کہا کہ این سی پی کے یوتھ ونگ کو امید ہے کہ توصیف احمد آنے والے پنچایتی اور میونسپل انتخابات میں اپنی بہترین کارکردگی کے ساتھ کلیدی کردار ادا کریں گے۔دریں اثناء جے کے یو ٹی کے سینئر نائب صدر این سی پی، ٹی کے کول، آر ایس بلوریا سینئر جنرل سکریٹری، پنکج لانگو نائب صدر یوتھ جے کے یو ٹی نے بھی نو منتخب یوتھ صدر این سی پی کو مبارکباد دی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا