کالی کٹ مرکز الثقافہ میں زیارت موئے مبارک و جلسہ مولود النبی کا انعقاد، ۰ہزاروں کی تعداد میں عاشقان رسول سیلاب کی طرح امنڈ پڑے!
عبد الکریم امجدی
کالی کٹ؍؍ جامعہ مرکز الثقافۃ السنیۃ کالی کٹ کیرالامیں زیارت موئے مبارک و جلسہ مولود الاکبر بنام یوم النبی پروگرام کا انعقادعظیم الشان پیمانے پر ہواجس میں ریاست کی مقتدر شخصیات، سادات ، علماء مشائخ سمیت دس ہزار سے زائد عاشقان رسول شریک رہے۔ اس موقع پر جم غفیر مجمع سے خطاب کرتے ہوئے گرانڈ مفتی آف انڈیا شیخ ابوبکر نے کہا کہ رحمۃ للعالمین کی ولادت پوری کائنات کے لئے رحمت ہے۔ مسلمانوں کو معلم کائنات کی ولادت کی خوشی منانی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ مولود النبی کے موقع پر مسلمان عہد کریں کہ معلم کائنات کی طرز زندگی کو نمونئہ عمل بنائیں ، شیخ نے کہا کہ رسول پاک کی طرف منسوب ہر چیز کا احترام اور تقدس عین ایمان ہے، انہوں نے کہا کہ زیارت موئے مبارک باعث رحمت و ثواب ہے، شیخ نے مسلمانوں کو اسوئہ حسنہ کے مطابق زندگی گزارنے کی تلقین کی۔ واضح رہے کہ ہرسال کی طرح امسال بھی ماہ ربیع الاول کیموقع پر صحن مرکز میں زیارت موئے مبارک کا انعقاد عمل میں آیا، قبل ازیں بعد نماز فجر مرکز مسجد الھاملی میں مولود، بردہ اور صلوۃ و سلام سے پروگرام کا افتتاح ہوا، زائرین بعد نماز فجرسے تاعصر قطار در قطار زیارت کرتے رہے، الگ الگ گروپ کے ذریعہ مولود شریف ، بردہ شریف ، مدح رسول ، دعا فاتحہ اور صلوۃ و سلام کا ورد جاری رہا۔ قابل ذکر اسماء ؛ ڈاکٹر عبد الحکیم ازہری، سی محمد فیضی ، ڈاکٹر حسین ثقافی، سید عبد الفتاح، وی پی ایم فیضی، مختار باقوی، عبد الجلیل ثقافی، وغیرہ کے ہیں۔ آخر میں فلک شگاف صلوۃ و سلام اور دعا پر مجلس کا اختتام ہوا۔