رجسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کا رجسٹریشن عمل، اِی۔ سٹیمپنگ اور

0
0

اِی۔ جی آر اے ایس چالان پر صلاحیت سازی سیشن کا اِنعقاد
لازوال ڈیسک

جموں؍؍صلاحیت سازی کے پروگراموں کو جاری رکھتے ہوئے اور سیکرٹری ریونیو رجسٹریشن ڈیپارٹمنٹ جموں وکشمیر کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے نیشنل جنرک ڈاکیومنٹ رجسٹریشن سسٹم ( این جی ڈی آر ایس)کے ذریعے آن لائن رجسٹریشن کے بارے میں تین وسیع تربیتی سیشن منعقد کئے جن میں رجسٹریشن ، اِی ۔ سٹامپ ادائیگی ، تصدیق ، لاکنگ اور اِی ۔ جی آر اے ایس چالانوں کی بے حرمتی میں شامل عمل اور طریقہ کار کا احاطہ کیا گیا۔ آئی جی آر جموں و کشمیر کے علاوہ اے آئی جی آر کشمیر ، اے آئی جی آر جموں ، رجسٹرار وں، سب رجسٹراروں اور ان کے عملے نے آن لائن تربیتی سیشن میں حصہ لیا۔تعارفی سیشن میں تحصیل دار ہیڈ کوارٹر، آئی جی آر آفس،نوڈل آفیسر این جی ڈی آر ایس جموںوکشمیر نے شرکأ کو دستاویزات کی رجسٹریشن سے متعلق مختلف قوانین،قواعد،سرکیولرہدایات جیسے کہ رجسٹریشن ایکٹ 1908،سٹامپ ایکٹ 1977ایس وی ٹی ، جموںوکشمیر سٹامپ ( اِی۔سٹیمپنگ رولز کے ذریعے سٹامپ ڈیوٹی کی ادائیگی) رولز، قواعد 2020 اور اِی ۔سٹامپ کے استعمال سے متعلق سرکیولر ہدایات، تقریری تاریخ کے حوالے سے رجسٹریشن کی تاریخ ، مناسب ریکارڈ کی دیکھ ریکھ ، زیر اِلتوأ دستاویزات کی سکیننگ کی ضرورت اور این جی ڈی آر ایس میں ان کو اَپ لوڈ کرنے کے بارے میں آگاہ کیا۔شرکأ کو محکمہ جانب سے گزشتہ دو برسوں میں اَپنے دفاتر میں موثر عمل آوری کے لئے اُٹھائے گئے اقدامات کے بارے میں بھی جانکاری دی گئی ۔تربیتی سیشن کا اِنعقاد سافٹ ویئر ڈیولپمنٹ یونٹ( ایس ڈی یو)، نیشنل اِنفارمیٹکس سینٹر( این آئی سی ) پونے، اسٹاک ہولڈنگ کارپوریشن آف اِنڈیا لمیٹڈ (ایس ایچ سی آئی ایل) اور این آئی سی جموںوکشمیر نے کیا۔ دستاویزات کے مختلف مراحل بشمول پری رجسٹریشن سمری، چیک اِن، پرزنٹیشن، ادائیگی، پارٹی تفصیلات، فنگر پرنٹس و فوٹو کی کیپچرنگ، پی اے این ( پین) کی تصدیق، حتمی قبولیت، سکیننگ اور سب رجسٹرار لاگ اِن میں اَپ لوڈ کرنے کا مظاہرہ سینئر ٹیکنیکل ڈائریکٹر لئیق الحق اور سینئر ڈویلپر ایس ڈی یو این آئی سی پونے نے کیا۔ریجنل کوآرڈی نیٹر ایس ایچ سی آئی ایل وِکاس سنگلا نے ایس ایچ سی آئی ایل پورٹل سے الیکٹرانک ڈاکٹ ٹکٹوں کی تصدیق لاکنگ کے بارے میں ایک تفصیلی پرزنٹیشن پیش کی۔ موبائل ایپ اور ویب پورٹل کے ذریعے اِی ۔سٹیمپ کی سکیننگ اور تصدیق سمیت اِی۔سٹامپ کی حفاظتی خصوصیات کو واضح طور پر ظاہر کیا گیا۔ بیس، ریکٹی فائیڈ اور اِضافی اِی۔سٹامپ سرٹیفکیٹس کی تفصیل دی گئی جس میں بشمول اِی۔سٹامپ پر چیک کئے جانے والے پیرامیٹروں جیسے نمبر، تاریخ، پارٹی کی تفصیلات، آرٹیکل وغیرہ اوراین جی ڈی آر ایس ، ایس ایچ سی آئی ایل پورٹلز پر سٹیمپ کی تصدیق ،لاک کرتے وقت کی جانے والی احتیاطی تدابیر شامل ہیں۔اِی ۔سٹامپ سر ٹیفکیٹ کی منفرد خصوصیات بشمول آئی ٹی ، بار کوڈ ، کیو آر کوڈ ، اکائونٹ ریفرنس ، اِی ۔ سٹامپ کی سچائی کو جانچنے کے لئے مارجن پر پرنٹ کردہ کوڈز کی اِفادیت کا مظاہرہ کیا گیا۔اِس کے علاوہ شرکا ٔ کو ایس آر او لاگ اِن کا استعمال کرتے ہوئے لاک کرنے کا طریقہ کار دِکھا یا گیا ۔ سرکاری رسید اکاؤنٹنگ سسٹم (جی آر اے ایس ) پر رجسٹریشن فیس کے چالانوں کوڈی فیس منٹ کرنے کے بارے میں مظاہرہ این آئی سی جموںوکشمیر کے تکنیکی ماہرین نے کیا۔ ماہرین نے ظاہر کیا کہ دستاویزات کی رجسٹریشن اور گھر کے دورے کے ذریعے رجسٹریشن کے لئے استعمال ہونے والے اِی۔جی آر اے ایس چالان کو کیسے ڈی فیس کیا جائے۔ اِ س کے علاوہ اَنکم برنس سر ٹیفکیٹ اور رجسٹرڈ دستاویزات کی تصدیق شدہ کاپیاں جاری کی جائیں۔ ماہرین نے شرکأکے سوالات کے جوابات دئیے جنہوں نے تربیت کے مشترکہ سیشنوں کے انعقاد پر اطمینان کا اظہار کیا جس نے این جی ڈی آر ایس کے ذریعے دستاویزات کے اندراج کے بارے میں ان کے علم کو وسیع کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔آئی جی آر جموں و کشمیر نے اپنے اختتامی کلمات میں دستاویز کی رجسٹریشن کے دوران مستعدی اور احتیاط کی اہمیت پر زور دیا تاکہ رجسٹریشن کے عمل کے دوران کسی بھی مرحلے پر غلط اِی۔سٹامپ اَنٹری ، سٹامپ ڈیوٹی کی چوری ، دستاویز کے پھنسانے وغیرہ کی وجہ سے دستاویزات کو لاک کرنے کی رجسٹریشن کے عمل کو یقینی بنایا جا سکے۔ ایس آرز اور ان کے عملے کو معیاری رجسٹریشن کے لئے مستعدی سے دستاویزات کی جانچ کرنے کی ترغیب دی گئی۔ آئی جی آر نے سب رجسٹرار دفاتر کے ٹیکنالوجی سے متعلق مسائل کو حل کرنے میں رجسٹریشن ڈپارٹمنٹ کی مسلسل سپوٹ کرنے پر ایس ڈی یو این آئی سی پونے ، این آئی سی جموں و کشمیر اور ایس ایچ سی آئی ایل کا شکریہ ادا کیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا