نئی دہلی،// کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے سمیت پارٹی لیڈروں اور کارکنوں نے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی کو بدھ کو ان کی سالگرہ پر مبارکباد دی۔
مسٹر گاندھی آج 54 سال کے ہو گئے ہیں۔
مسٹر کھڑگے نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں کہا ’’آئین ہند میں درج اقدار کے تئیں آپ کی غیر متزلزل وابستگی اور لاکھوں ان سنی آوازوں کے تئیں آپ کی ہمدردی وہ خوبیاں ہیں جو آپ کو دوسروں سے ممتاز بناتی ہیں۔‘‘
انہوں نے مزید کہا “کانگریس پارٹی کے تنوع میں اتحاد، ہم آہنگی اور ہمدردی کے اصول آپ کے تمام کاموں میں نظر آتے ہیں، کیونکہ آپ اقتدار کو سچائی کا آئینہ دکھا کر آخری آدمی کے آنسو پونچھنے کے اپنے مشن کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔ میں آپ کی لمبی، صحت مند اور خوشگوار زندگی کی خواہش کرتا ہوں۔‘‘