اجمیر، //راجستھان کے اجمیر میں کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو بدھ کو کیک کاٹ کر ان کی سالگرہ کی مبارکباد دی گئی۔
اجمیر ڈیری کے چیئرمین رام چندر چودھری، راجستھان ٹورزم ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے سابق چیئرمین دھرمیندر سنگھ راٹھوڑ اور سٹی کانگریس کے صدر وجے جین نے مسٹر گاندھی کو عوام کا لیڈر قرار دیتے ہوئے کہاکہ ”وہ ہر طبقے کی آواز ہیں۔ راہل گاندھی زندہ باد، جنہوں نے انصاف، اتحاد اور محبت کا پیغام دیتے ہوئے ملک کا پیدل سفر کیا۔‘‘
مسٹر راٹھوڑ نے مسٹر راہل گاندھی کو ان کی سالگرہ پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ وہ ملک کا مستقبل ہیں، جو ملک کے لوگوں کی آواز بن رہے ہیں۔ مسٹر گاندھی ہمیشہ ملک کے لوگوں کی آواز بنے رہیں گے اور ان کے مسائل کو پارلیمنٹ میں اٹھائیں گے۔ مسٹر گاندھی نے آئین اور جمہوریت کی حفاظت کے لیے پورے ملک کو بیدار کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا اور بھارت جوڑو نیائے یاترا نے ملک میں تاریخ رقم کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج تک ملک میں کسی بھی سیاسی پارٹی کے لیڈر نے مسٹر گاندھی جیسا بڑا سفر نہیں کیا ہے۔ مسٹر گاندھی کی قیادت میں پارٹی مسلسل مضبوط ہو رہی ہے۔ ظاہر ہے کہ آنے والے وقت میں مسٹر گاندھی ملک کے وزیر اعظم بن کر ملک کی خدمت کریں گے۔