راہل گاندھی بدھ کو جموں و کشمیر کا دورہ کریں گے

0
0

راہل گاندھی بدھ کو جموں و کشمیر کا دورہ کریں گے

 

نیشنل کانفرنس قیادت سے ملاقات ہوگی،قبل از انتخابات اتحاد کو ختمی شکل دی جاسکتی ہے

لازوال ڈیسک

سری نگر// لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر اور کانگریس کے سینئر لیڈر راہل گاندھی کل سے دو دن کے لئے جموں و کشمیر کا دورہ کرنے والے ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ راہل گاندھی جموں اور سری نگر کا دورہ کریں گے اور نیشنل کانفرنس کی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے تاکہ جموں و کشمیر میں آئندہ انتخابات کے لیے قبل از انتخابات اتحاد کے طریقوں کو حتمی شکل دی جا سکے۔

انہوں نے کہا، "وہ یہاں این سی لیڈروں کے ساتھ سیٹوں کی تقسیم کے فارمولے پر تبادلہ خیال کریں گے جبکہ قبل از انتخابات اتحاد تقریباً حتمی ہے۔”

اس دوران گاندھی جموں و کشمیر پردیش کانگریس کمیٹی کی قیادت سے بھی ملاقات کریں گے تاکہ اتحاد کے لیے سیٹوں کی تقسیم پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا