راہل جیت کے بعد پہلی بار وائناڈ پارلیمانی حلقہ پہنچے

0
0

ملاپورم //کانگریس لیڈر راہل گاندھی جنہوں نے اتر پردیش کے رائے بریلی اور کیرالہ کی وائناڈ پارلیمانی سیٹ سے بڑے فرق سے کامیابی حاصل کی، بدھ کو وائناڈ کا دورہ کیا اور اپنے ووٹروں کا شکریہ ادا کیا۔
جیت کے بعد مسٹر گاندھی کا اپنے پارلیمانی حلقے کا یہ پہلا دورہ ہے۔ وہ الجھن میں ہیں کہ وہ کون سی سیٹ چھوڑ دے۔ قواعد کے مطابق وہ صرف ایک پارلیمانی حلقے کی نمائندگی کر سکتے ہیں۔
مسٹر راہل گاندھی نے وائناڈ کے لوگوں کے سامنے اعتراف کیا کہ وہ وائناڈ یا رائے بریلی میں سے کسی ایک کے انتخاب کے سلسلے میں ایک بڑی مخمصے کا سامنا کر رہے ہیں اور ممکن ہے کہ یہ مخمصہ 17 جون تک جاری رہے۔
وائناڈ لوک سبھا حلقہ کے ملاپورم ضلع کے ایڈوانا میں کانگریس زیرقیادت یونائیٹڈ ڈیموکریٹک فرنٹ (یو ڈی ایف) کے ذریعہ منعقدہ استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی پر طنز کرتے ہوئے ان پر تنقید کی۔ انہوں نے کہاکہ ’’وزیر اعظم نریندر مودی نے دعویٰ کیا کہ وہ ایشور کی ہدایت کے مطابق کام کر رہے ہیں، تاہم انہوں نے صرف اڈانی یا امبانی کے حق میں فیصلہ لینے کے لیے بھگوان کی ہدایات پر عمل کیا۔‘‘
مسٹر گاندھی نے کہاکہ "میں ایک عام آدمی ہوں، میرا ایشور ہندوستان کے غریب لوگوں میں رہتا ہے اور اس لیے میرے لیے وائناڈ کے لوگوں سے بات کرنا آسان ہے اور وہ مجھے بتائیں گے کہ مجھے کیا کرنا ہے۔” ووٹروں کو یقین دلاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں آپ سے وعدہ کرتا ہوں کہ وائناڈ اور رائے بریلی دونوں حلقوں کے لوگ اس سلسلے میں میرے فیصلے سے خوش ہوں گے۔
بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں کو نشانہ بناتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ الیکشن آئین کو بچانے کے لیے لڑا گیا تھا اور عوام نے بی جے پی کو بہت سبق سکھایا ہے۔ مسٹر گاندھی نے کہاکہ ”آئین کو مت چھونا۔ یہ ہماری عزت، آواز اور روایت ہے۔ اسے مت چھونا۔”
انہوں نے کہا کہ نفرت کی سیاست کو محبت سے اور تکبر کو عاجزی سے شکست ہوئی۔
ایڈوانا روڈ شو کے دوران کھلی جیپ میں بیٹھے مسٹر گاندھی کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے ہزاروں یو ڈی ایف کارکنان، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے، سڑک کے دونوں طرف جمع ہوئے۔ بعد ازاں، کلپٹا بس اسٹینڈ پر منعقدہ دوسرے استقبالیہ میں مسٹر گاندھی نے اجتماع کو خوش آمدید کہا۔ کانگریس لیڈر نے 2024 کے لوک سبھا انتخابات میں وائناڈ سیٹ سے 3.6 لاکھ ووٹوں کے فرق سے کامیابی حاصل کی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا