راہل اور پرینکا مدھیہ پردیش کے دورے پر

0
0

یواین آئی

بھوپال؍؍کانگریس کے سینئر لیڈر راہل گاندھی اور جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا اسمبلی انتخابات کے پیش نظر اگلے ہفتے مدھیہ پردیش کے دورے پر ہوں گے۔ریاستی کانگریس کے میڈیا ڈپارٹمنٹ کے چیئرمین کے کے مشرا نے آج یہاں بتایا کہ مسٹر گاندھی 10 اکتوبر کو شہڈول ضلع کے بیوہاری میں ایک جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔ اس موقع پر ریاستی کانگریس صدر کمل ناتھ اور دیگر سینئر لیڈران بھی موجود رہیں گے۔ اجلاس دوپہر کو ہوگا۔انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ محترمہ پرینکا گاندھی واڈرا 12 اکتوبر کو قبائلی اکثریتی منڈلا میں ایک جلسہ عام سے خطاب کریں گی۔ اس اجلاس میں بھی مسٹرکمل ناتھ اور دیگر سینئر لیڈران موجود رہیں گے۔ دونوں اجلاس کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا