رام کرشن مشن کی جانب سے مفت صحت و خون عطیہ کیمپ کا انعقاد

0
0

15 ڈاکٹروں کی مہارت سے کل 192 مریضوں نے استفادہ کیا
لازوال ڈیسک
جموں؍؍ رام کرشن مشن میڈیکل سنٹر جموں نے ادھے والا جموں کے مشن ہسپتال میں ایک روزہ مفت صحت اور خون کے عطیہ کیمپ کا کامیابی سے انعقاد کیا۔واضح رہے کیمپ میں ڈاکٹر رنجیت سنگھ راٹھور اور جموں کے ایک مشہور یورولوجسٹ دیگر ماہرین کے ساتھ شامل تھے۔وہیںہیلتھ کیمپ میں مفت طبی خدمات کی ایک جامع رینج فراہم کی گئی، جس میں یورولوجسٹ، آرتھوپیڈسٹ، گائناکالوجسٹ، ڈینٹل سرجنز، ای این ٹی اسپیشلسٹ، گائناکالوجسٹ، آپتھلمولوجسٹ، ایلوپیتھی فزیشن، آیورویدک فزیشن اور فزیوتھراپسٹ سے مشاورت شامل ہے۔ اس کیمپ میں 15 ڈاکٹروں کی مہارت سے کل 192 مریضوں نے استفادہ کیا۔وہیں تمام حاضرین کے لیے ریفریشمنٹ بھی فراہم کی گئی۔اس کیمپ میں خون کے عطیہ کی مہم کو نمایاں کیا گیا، جس میں لوگوں کو جی ایم سی جموںکے ساتھ مل کر اس نیک مقصد میں حصہ ڈالنے کی ترغیب دی گئی۔تاہم مجموعی طور پر 27 افراد نے خون کا عطیہ دیا۔اس موقع پر عطیہ دہندگان کو سرٹیفکیٹس اور سوامی وویکانند کی کتابیں فراہم کی گئیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا