متعلقہ محکمہ کے خلاف زبر دست احتجاج ، عوام میں ناراضگی
لازوال ویب ڈیسک
رام نگر //تحصیل رام نگر کی باڑی پنچایت کے وارڈ نمبر 6 میں گزشتہ 20 دنوں سے بجلی کی خدمات گل ہے ۔جس کو لے کر مقامی لوگوں نے محکمہ کے خلاف زور دار احتجاج کیا۔ وہیں مقامی رہائشی اجے سنگھ نے معلومات دیتے ہوئے بتایا کہ ان کے گاو¿ں میں گزشتہ 20 دنوں سے بجلی بند پڑی ہوئی ہے ،انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم نے کئی بار متعلقہ محکمہ کے آفیسروں کو اس مسئلے سے آگاہ بھی کروایا لیکن پھر بھی متعلقہ محکمہ اس مسئلہ سے نجات دلانے میں دیری کر رہے ہیں ۔تاہم اس سلسلہ میں مظاہرین نے بجلی محکمہ کو سخت انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر جلد سے جلد پنچایت باڑی کے وارڈ نمبر 6 میں بجلی کی سپلائی نہیں کی گئی تو سب لوگ رام نگر میں آکر بجلی محکمہ کے خلاف سخت احتجاج کرنے پر مجبور ہو جائیں گے ۔اسی معاملے کو لے کر جب لازوال کے نمائندہ نے محکمہ کے AE جشپال ٹھاکر سے بات کی تو ان کا کہنا تھا جب تک کوئی کام کرنے کے لئے نہیں جائے گا اس وقت تک بجلی کی خدمات کس طرح بحال ہوں گی۔