مرکزی تقریب گورنمنٹ ماڈل ہائیر سیکنڈری سکول میں ہوگی
لازوال ڈیسک
رام نگر؍؍سب ڈویژن ہیڈ کوارٹر رام نگر میں آئندہ یوم آزادی 2023 کی تقریب کو خوش اسلوبی سے منانے کے انتظامات پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے سب ڈویژنل مجسٹریٹ ششیر گپتا نے آج یہاں اپنے مختلف محکموں کے سب ڈویژنل/تحصیل سطح کے افسران کی میٹنگ طلب کی۔ اس موقع پربیٹھنے کے انتظامات، بیریکیڈنگ، سیکورٹی، پانی اور بجلی کی فراہمی، صفائی، ابتدائی طبی امداد، پی اے ایس اور فائر ٹینڈرز وغیرہ پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔وہیںاجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مرکزی تقریب گورنمنٹ ماڈل ہائیر سیکنڈری سکول میں ہوگی جہاں وی آئی پی قومی پرچم لہرائیں گے۔اس موقع پرایس ڈی ایم نے اے ای ای، پی ڈبلیو ڈی، پی ایچ ای اور فاریسٹ کو بیریکیڈنگ اور پینے کے پانی کے انتظامات کے علاوہ تقریب کے مقام پر بجلی کی بلا تعطل فراہمی کی ہدایت دی۔وہیں ایگزیکٹیو آفیسر، میونسپلٹی سے کہا گیا کہ وہ شہر کے ساتھ ساتھ پنڈال میں صفائی کو برقرار رکھیں۔