رام نگر میں یومِ جمہوریہ کے انتظامات پر تبادلہ خیال کیا گیا

0
0

لازوال ڈیسک
رام نگر؍؍یوم جمہوریہ 2023 کو خوش اسلوبی سے منانے کے انتظامات پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے ایس ڈی ایم رام نگر ششیر گپتا نے دوسرے دن یہاں تحصیلدار دفتر رام نگر میں مختلف محکموں کے افسران کی میٹنگ طلب کی۔مختلف انتظامات پر تفصیلی بات چیت ہوئی جس میں بیریکیڈنگ، سیکورٹی، بیٹھنے کے انتظامات، پینے کے پانی، بجلی کی فراہمی، صفائی، ابتدائی طبی امداد، پی اے ایس، فائر ٹینڈرز کی تعیناتی وغیرہ شامل تھے۔میٹنگ میں فیصلہ کیا گیا کہ مرکزی تقریب گورنمنٹ ماڈل ہائر سیکنڈری اسکول رام نگر کے احاطے میں منائی جائے گی۔اجلاس میں مزید فیصلہ کیا گیا کہ مارچ پاسٹ میں پولیس، این سی سی اور مختلف سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کے دستے شرکت کریں گے جبکہ رنگا رنگ ثقافتی پروگرام بھی قومی تقریب کا حصہ ہوگا۔ ایس ڈی ایم نے محکمہ تعلیم، جل شکتی، آر اینڈ بی، انفارمیشن، ہیلتھ، پولیس، پی ڈی ڈی، میونسپل، جنگلات وغیرہ کو ہدایت دی کہ وہ قومی تقریب سے پہلے اپنے متعلقہ کام مکمل کریں۔یوم جمہوریہ کی کامیاب تقریب کے لیے ریہرسل، استقبالیہ کمیٹی، سلیکشن کمیٹی جیسی مختلف کمیٹیاں بھی تشکیل دی گئیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا