رام نگر سے کلوبنتا سڑک خستہ حالی کا شکار ،مقامی لوگوں کو پریشانیوں کا سامنا

0
0

ضلع انتظامیہ سے سڑک کی مرمت کا مطالبہ، بصورت دیگر احتجاج کا انتباہ
نریندر سنگھ ٹھاکر
ادھمپور//رام نگر سے کلوبنتا پی ڈبلیو ڈی سڑک کی حالت خراب ہے جس کی وجہ سے گاڑی ڈارئیوروں اور لوگوں کو آنے جانے میںمشکلات کا سامنا رہتا ہے۔ بتا دیں کہ اس سڑک پر محکمہ کی طرف سے مرمت کروائی جانے کا کام تو شروع کروایا جاتا ہے لیکن وہ صرف کاغذی طور پر ہی کیا جاتا ہے جبکہ اس کا زمینی سطح پر اثر کچھ بھی دیکھنے کو نہیں ملتا۔اسی سلسلہ میں جب لازوال کی ٹیم موقع پر پہنچی تو لوگوں کا کہنا تھا کہ وہ اس سڑک کی مرمت کروائے جانے کی مانگ کو لے کر کئی بار محکمہ کے افسروں سے بھی بات چیت کر چکے ہیں۔ لیکن ان کی طرف سے صرف جھوٹے یقین دہانی ہی دیے جاتے ہیں لیکن کام کچھ بھی دیکھنے کو نہیں ملتاجس سے کبھی بھی کوئی بڑا حادثہ پیش آسکتا ہے۔ وہیں لوگوں نے یہ بھی بتایا کہ اگر کوئی بیمار ہو جائے تو اس کو رام نگر ہسپتال نہیں پہنچا یاجا سکتا۔ اسی سلسلے میں مقامی لوگوں نے ضلع انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس سڑک کی طرف زیادہ سے زیادہ توجہ دے کر اس سڑک کی مرمت کروائیں تاکہ لوگوں کو آ رہی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ دوسری صورت میں وہ انتظامیہ کے خلاف سخت احتجاج کرنے پر مجبور ہو جائیں گے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا