رام مندر کے افتتاحی موقعہ پرسینا بھتی تحصیل پوگل پرستان میں بھی ریلی کا انعقاد

0
0

بڑی تعداد میں لوگوں نے کی شرکت،مٹھائیاں بھی کیں تقسیم
محمد انیس شیخ
پوگل پرستان ؍؍آیو دھیا میں رام مندر کا افتتاح کے موقع پرپورے ہندوستان میں جشن منایا گیا اور مٹھایاں تقسیم کی گئیں۔ وہیں تحصیل پوگل پرستان کے سینا بھتی علاقے میں ریلی نکالی گئیں اور لوگ بڑے خوش نظر آئے۔اس دوران رنگا رنگ پروگرام منعقد ہوئے جس کی صدارت رمیش سنگھ کر رہے تھے۔ پروگرام کی شروعات میں رام مندر سینا بھتی سے بس اسٹینڈ تک ایک ریلی نکالی گئیں جس کی صدارت تیرت سنگھ بالی صدر چمنڈا ماتا مندر ڈیولپمنٹ کمیٹی سوسائٹی شروا دھار کر رہے تھے جس میں بہت سے بچے ، عورتیں اور مرد وغیرہ شامل تھے۔بس اسٹینڈ میں تھوڑی دیر خوشیاں منانے کے بعد یہ ریلی واپس رام مندر سینا بھتی کی طرف گامزن ہوئی جہاں لوگوں نے پوجا کی اور ملک کی بہتری اور ترقی کے لئے دعائیں کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔رمیش سنگھ اور تیرت سنگھ بالی نے ایک مشترکہ بیان میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پوگل پرستان بھائی چارے کے لئے جانا جاتا ہے جس کی مثال ہر جگہ دی جاتی ہے اور آنے والے دنوں میں بھی یہاں کے لوگ بھائی چارے کی مثال کو قائم رکھتے ہوئے ترقی کی راہ پے چلیں گے۔واضح رہے رام مندر سینا بھتی میں کھانے پینے کا انتظام بھی رکھا گیا تھا اور جیسے ہی لوگ پوجا سے فارغ ہوئے سب کو کھانا کھلایا گیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا