رام مندر کی تعمیر بھی بی جے پی کے کام نہیں آئی

0
0

’جو رام کو لائے ہیں ہم ان کو لائیں گے‘کانعرہ عوام نے مسترد کردیا
یواین آئی

نئی دہلی؍؍موجودہ لوک سبھا انتخاب میں اجودھیا میں بھاتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو رام مندر کی تعمیر بھی کام نہیں آئی اور وہاں کے عوام نے بی جے پی کو مسترد کردیا۔ضلع کے فیض آباد پارلیمانی حلقے سے بی جے پی کے سینئر لیڈر و ایم پی امیدوار للوسنگھ کو سماج وادی پارٹی(ایس پی) کے انڈیا اتحاد کے امیدوار اور ایم ایل اے اودھیش پرساد نے 56 ہزار ووٹوں سے ہرایا۔
بھگوان رام کی نگری میں رام مندر کی تعمیر کے بعد ہونے والے الیکشن میں ملک۔ دنیا کی کروڑوں رام بھکتوں کو نگاہیں ٹکی ہوئی تھیں۔ آج صبح کاونٹنگ شروع ہونے کے ساتھ بی جے پی اپنی جیت کے سلسلے میں پرامید نظرآرہی تھی لیکن غیر یقینی طور سے ایس پی امیدوار اودھیش پرساد بی جے پی کے للو سنگھ سے لگاتار آگے رہے۔ ابتدائی رجحانات میں کچھ دیر کے لئے اتار چڑھاؤ آیا لیکن دن ڈھلنے کے ساتھ ایس پی کی امیدیں جیت میں بدل گئیں۔
ایس پی امیدوار اودھیش پرساد اترپردیش میں نوبار ایم ایل اے اور چھ بار کابینی وزیر کے عہدے سے نوازے جاچکے ہیں۔ موجودہ وقت میں ضلع اجودھیا کے ملکی پور اسمبلی سے ایم ایل اے ہیں۔ وہیں بی جے پی امیدوار و موجودہ ایم پی للو سنگھ پانچ بار کے ایم ایل اے اور وزیر اور دو بار کے ایم پی کے ساتھ تیسری بار ایم پی کے لئے الیکشن لڑے تھے۔واضح رہے کہ بی جے پی نے رام مندر کے بارے میں پورے ملک میں ماحول بنانے کی کوشش کی تھی اور یہاں تک نعرہ دیا تھا کہ جو رام کو لائے ہیں ہم ان کو لائیں گے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا