پروگرام کے دوران سابق سرپنچ رامکوٹ نے دکھایا کالا جھنڈا،پولیس نے فوراً کیا گرفتار
ابو عذیر
کٹھوعہتحصیل بلاور کے فنتر چوک رام لیلہ حال میں نائب وزیر اعلیٰ نرمل سنگھ کی قیادت ایک پروگرام کا اہتمام کیا گیا جس میں مفت گیس سیلنڈرلوگوں میں تقسیم کئے گئے اسی اثنا میں رامکوٹ سے سابق سرپنچ نے کالا جھنڈا دکھاکر نعرہ بازی شروع کی ۔کٹھوعہ رسانہ میں آٹھ مظلومہ کے ساتھ ہوئی بربریت اور اس کے بعد بے دردی سے قتل کو لیکر نعرے بازی کے ساتھ سی بی آئی سی سے جانچ کرانے کے لئے مانگ کی اور خوب ہنگامہ کیا جسے موجود فنتر چوک پر تعینات پولیس نے گرفتار کرکے تھانہ میں نظر بند کر دیا۔