رام بن میں سڑک حادثہ، ٹینکر ڈرائیور لقمہ اجل

0
0

جموں، 3 جولائی (یو این آئی) جموں و کشمیر کے ضلع رام بن کے بانہال علاقے میں پیر کی صبح ایک سڑک حادثے میں ٹینکر ڈرائیور کی موت واقع ہوگئی۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ رام بن کے بانہال علاقے میں پیر کی صبح شیطانی نالے کے نزدیک ایک ٹینکر سڑک سے لڑھک کر گہری کھائی میں جا گرا۔
انہوں نے بتایا کہ حادثہ پیش آتے ہی ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا تاہم اس دوران ڈرائیور کی موت واقع ہوچکی تھی۔
متوفی ڈرائیور کی شناخت اجے کمار ولد تھورو رام ساکن اکھنور کے بطور ہوئی ہے۔
دریں اثنا پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے کارروائیاں شروع کی ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا