رام بن: ملی ٹنٹوں کے حملے میں جاں بحق ہونے والے پولیس اہلکار کے مجسمے کی نقاب کشائی کی گئی

0
0

جموں، 16 اگست (یو این آئی) جموں وکشمیر کے ضلع رام بن کے بٹوٹ میں جمعہ کے روز سری نگر کے نوہٹہ علاقے میں ملی ٹنٹوں کے حملے میں جاں بحق ہونے والے پولیس اہلکار سرفراز احمد کے مجسمے کی نقاب کشائی کی گئی۔
اس موقع پر پولیس کے اعلیٰ افسروں کے علاوہ لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ مجسمے کی رسم افتتاح سر فراز احمد کے اہلخانہ نے انجام دی۔
بتادیں کہ سرفراز احمد 14 اگست 2022 کو سری نگر کے نوہٹہ علاقے میں ملی ٹنٹوں کے حملے میں زخمی ہوئے تھے جس کے بعد انہیں علاج و معالجے کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ اگلی صبح زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ گئے تھے۔
ایک پولیس افسر نے میڈیا کو بتایا: ‘سرفراز احمد جموں وکشمیر پولیس کا ایک جانباز سپاہی تھا جنہوں نے نوہٹہ میں دہشت گردوں کی گولیاں لے کر اپنی جان کی قربانی پیش کرکے نہ صرف جموں و کشمیر پولیس بلکہ عوام کا نام روشن کیا’۔
انہوں نے کہا: ‘سرفراز نے لوگوں اور اپنے وطن کی مٹی کی حفاظت کے لئے اپنی جان نچھاور کی’۔
ان کا کہنا تھا: ‘ان کو ہمیشہ یاد رکھنے کے لئے بٹوٹ چوک میں ایک مجسمہ نصب کیا گیا اور اس چوک کا نام سرفراز چوک رکھا گیا’۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا