رامسو ہائی اسکول کا درجہ بڑھنے کی خوشی میں نکالی گئی جشن ریلی

0
0

طویل عرصہ سے اسکول کا درجہ بڑھانے کیلئے جد و جہد جاری تھی
ونے شرما
ادھمپور رامسو ہائی اسکول کا درج بڑھنے کی خوشی میں پی ڈی پی پارٹی کے لیڈر بشیر احمد رونال کی قیادت میں رامسو علاقے میںایک جشن ریلی نکالی گئی اور ریاست کی وزیر اعلیٰ کا شکریہ ادا کیا گیا۔وہیں رامسو علاقے میں واقع ہائی اسکول کی درج بڑھنے کی معلومات کو لے کر آج رامسو علاقے میں جشن کا ماحول دیکھنے کو ملا اور اس سلسلہ میں ایک جشن ریلی منعقد کی جو ڈاک بنگلہ سے ہوتے ہوئے ایس ڈی ایم آفس کے قریب اختتام پذیرہوئی۔شرکاءنے اسکول کا درجہ بڑھنے پر ریاست کی وزیر اعلیٰ کا شکریہ ادا کیا اور لوگو کا کہنا تھا کہ 58 سالوں کے بعد رامسو ہائی اسکول کا درجہ بڑھا گیا ہے اور اس اسکول کے درجہ بڑھانے کا مطالبہ گزشتہ کئی سالوں سے کیاجا رہا تھا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا