راج ناتھ اور امریکی قومی سلامتی کے مشیر نے جغرافیائی و سیاسی صورتحال اور علاقائی سلامتی پر تبادلہ خیال کیا

0
0

نئی دہلی، 24 اگست (یو این آئی) وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ جو امریکہ کے دورے پر ہیں، نے جمعہ کی رات دیر گئے واشنگٹن میں امریکہ کے قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان سے ملاقات کی اور ابھرتی ہوئی جغرافیائی سیاسی صورتحال اور کچھ اہم علاقائی سلامتی کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔

وزارت دفاع نے ہفتہ کو یہاں کہا کہ مسٹر سنگھ نے ہندوستان اور امریکہ کے درمیان دفاعی صنعتی تعاون کے منصوبوں اور ممکنہ شعبوں پر بھی تبادلہ خیال کیا جہاں دونوں ممالک کی صنعتیں مل کر کام کر سکتی ہیں۔

وزیر دفاع نے واشنگٹن میں "یو ایس انڈیا اسٹریٹجک پارٹنرشپ فورم” کے زیر اہتمام گول میز کانفرنس میں امریکی دفاعی صنعت کے سینئر رہنماؤں کے ساتھ بھی بات چیت کی۔ گول میز اجلاس میں امریکی دفاعی اور ٹیکنالوجی کمپنیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔وزیر دفاع نے زور دے کر کہا کہ ہندوستان امریکی سرمایہ کاری اور ٹکنالوجی تعاون کا خیرمقدم کرتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہندوستان صلاحیت سازی اور پائیدار ٹیکنالوجی اور صنعتی شراکت کے لیے دفاع کے شعبے میں امریکہ کے ساتھ مل کر کام کرنے کا منتظر ہے۔بعد میں، وزیر دفاع نے "یو ایس انڈیا بزنس کونسل” کے ایک وفد سے مختصر ملاقات کی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا