نئی دہلی، // وزیر خارجہ ایس جے شنکر سمیت 9 اراکین نے پیر کے روز راجیہ سبھا کی رکنیت کا حلف لیا۔
چیئرمین جگدیپ دھنکھڑ نے راجیہ سبھا میں تمام نو منتخب اراکین کو حلف دلایا۔ ان اراکین میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے ایس جے شنکر، ناگیندر رائے، کیسری دیو سنگھ، دگ وجے سنگھ جھالا، بابو بھائی جے سنگھ بھائی دیسائی اور ترنمول کانگریس کے ڈیرک اوبرائن، سکھیندو شیکھر رائے، ڈولا سین، پرکاش چک بارک اور سمیر الاسلام شامل ہیں۔ مسٹر جے شنکر، مسٹر برائن، مسٹر رائے اور محترمہ سین کو دوبارہ ایوان کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ ان لوگوں کی مدت حال ہی میں ختم ہوئی تھی۔
حلف لینے کے بعد ایک ٹویٹ میں مسٹر جے شنکر نے کہا کہ وہ گجرات سے منتخب ہونے پر وزیر اعظم نریندر مودی اور ریاست کے عوام کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔