راجکوٹ میں دوسرے ٹی -20 میں طوفان کا خطرہ

0
0

راجکوٹ؍؍ ہندستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دہلی میں ہوئے پہلے ٹی -20 میچ سے پہلے آلودگی نے کہرام مچایا تھا اور اب راجکوٹ میں سات نومبر کو ہونے والے دوسرے مقابلے پر طوفان ‘ماھا’ کا خطرہ منڈلا رہا ہے ۔ہندستانی محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان ماھا جمعرات کو راجکوٹ میں ہونے والے دوسرے میچ کو متاثر کر سکتا ہے ۔ ماھا کے چھ نومبر کو گجرات کے ساحلی علاقے سے ٹکرانے کا امکان ہے اور سات نومبر کو ریاست میں بھاری بارش ہو سکتی ہے جو دوسرے ٹی -20 مقابلے کا دن ہے ۔ اگرچہ محکمہ موسمیات کے مطابق ایک اچھی خبر یہ ہے کہ ااس طوفان کی شدت پانچ نومبر کی صبح تک سنگین رہے گی اور آہستہ آہستہ یہ کمزور ہوتا چلا جائے گا۔ طوفان ماھا پیر کی صبح بحیرہ عرب کے وسط میں واقع تھا جو گجرات کے ساحل سے 600 کلومیٹر دور ہے ۔ اس کے منگل کو گجرات کی طرف بڑھنے کا امکان ہے ۔ موسمیات محکمہ کے حکام کا کہنا ہے کہ ماھا گردابی طوفان میں تبدیل ہو سکتا ہے اور یہ بدھ کی نیم شب یا جمعرات کی علی الصبح گجرات کے ساحل سے ٹکرا سکتا ہے ۔راجکوٹ وسطی گجرات میں ہے اور یہ ساحلی علاقے سے 100 کلو میٹر دور ہے ۔ اس طوفان کی وجہ سے گجرات میں چھ اور سات نومبر کو بھاری بارش ہو سکتی ہے ۔ اگر ایسا ہوتا ہے تو دوسرا مقابلہ بری طرح متاثر ہوگا۔ بنگلہ دیش نے دہلی میں پہلا میچ سات وکٹوں سے جیت کر تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کرلی ہے ۔ دوسرا میچ ہندستانی کپتان روہت شرما کے لیے ان کا 100 واں ٹی -20 میچ ہوگا۔ وہ یہ کامیابی حاصل کرنے والے ہندستان کے پہلے کھلاڑی بنیں گے ۔ دہلی کا میچ روہت کا 99 واں میچ تھا اور انہوں نے مہندر سنگھ دھونی کے 98 ٹی -20 میچوں کے ہندوستانی ریکارڈ کو توڑا تھا۔ اگرچہ وہ اس کامیابی کا جشن نہیں منا سکے تھے اور صرف 9 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے تھے ۔ ہندستان نے یہ میچ بھی گنوا دیا تھا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا