راجوری ۔مہور گریف سڑک کاحصہ چسانہ زیرو پوائنٹ پر بہہ گیا

0
0

بحالی میں 15 دن تک کا وقت درکار،متبادل راستے کا انتظام کیا جا رہا ہے:تحصیلدار چسانہ
شاہ نواز

مہور؍؍راجوری مہور گریف سڑک گزشتہ روز چسانہ کے قریب سڑک کا 2سو فٹ کا سٹیج مکمل طور پر بہہ گیا ہے جس کے بعد سڑک آمدورفت کے لئے مکمل طور پر بند ہے۔ گزشتہ دنوں کی موسلادھار بارش کے بعد راجوری مہور سڑک چسانہ زیرو پوئٹ پر سڑک کا 2سو فٹ کا سٹیج مکمل طور پر نکل گیا جو پہلے سے ہی پسی نکلنے کی زد میں تھا۔ سڑک کو آج سے بحال کرنے کی کوشش شروع کی گئی ہے۔ اس حوالے سے جب لازوال نے تحصیلدار چسانہ سے ہفتہ کی دیر شام فون پر رابطہ کیا اور سڑک کے حوالے سے جانکاری لی تو اْنہوں نے بتایا کہ چسانہ زیروہ پوئٹ پر راجوری مہور گریف سڑک کا تقریباً دو سو فٹ کا حصہ مکمل طور پر بہہ گیا ہے جسے بحال کرنے کے لئے آج سے کام شروع کر دیا گیا ہے۔ تحصیلدار موصوف نے بتایا کہ سڑک کو بحال کرنے میں 15 دنوں تک کا وقت لگ سکتا ہے لیکن تب تک آرضی طور پر متبادل راستے کا انتظام کیا جا رہا جس پر دو دنوں کے بعد گاڑیوں کی آمدورفت کو چلنے کی اجازت دی جائے گی۔ مہور چسانہ انتظامیہ نے عام لوگوں کے ہدایت دی ہے کہ وہ اس دوران زیادہ تر احتیاط برتیں جب تک راجوری مہور گریف سڑک کو چسانہ کے مقام پر بحال کیا جائے گا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا