راجوری یونیورسٹی کے پروفیسرجی ایم ملک نے ڈین آف اسٹوڈینٹس ویلفیر کاچارج سنبھالا

0
0

لازوال ڈیسک
راجوریبابا غلام شاہ بادشاہ یونیورسٹی راجوری کے پروفیسر جی ایم ملک کہ جو ایک جہاں دیدہ،باصلاحیت،تجربہ کار ، خوش اخلاق وخوش مزاج اور ماہر تعلیمات شخصیت ہیں نے آج بابا غلام شاہ بادشاہ یونیورسٹی کے ڈین آف اسٹوڈینٹس ویلفیئرکا چارج سنبھالا۔انھوں نے یونیورسٹی کے تمام بوائز ہوسٹلز کا معائنہ کیا ،رہائش پذیر طلبہ سے ملاقات کی،ان کے مسائل سنے اور انھیں اس بات کا یقین دلایا کہ وہ ہرممکن طریقے سے ان کے جائز مسائل کو پورا کرنے کی کوشش کریں گے۔انھوں نے تمام ہوسٹل ملازمین کی فوری طور پر ایک میٹینگ بلائی جس میں انھوں نے یہ ہدایات جاری کیں کہ تمام ملازمین ایمانداری،خوش اسلوبی اور خیرخواہی سے کام کریں اور ہوسٹلز میں رہائش پذیر طلبہ کے آرام وآسائش کا خاص خیال رکھیں ۔پروفیسر جی ایم ملک ایک طویل عرصے تک کشمیر یونیورسٹی میں محکمہ تعلیم کے کئی اعلیٰ عہدوں پہ کام کرچکے ہیں ۔ان کی زیر نگرانی ۷۲ اسکالر ایم فل اور۵۱ پی ایچ ڈی کرچکے ہیں ۔وہ کشمیر یونیورسٹی میں ریسورس سنٹر کے ڈائریکٹر رہ چکے ہیں ۔شعبئہ نفسیات اور شعبئہ تعلیم کے صدر کی حیثیت سے اپنی منتظمانہ صلاحیتوں کا لوہا منوا چکے ہیں۔کشمیر یونیورسٹی کے ڈائریکٹر آف لائف لانگ لرنگ،ڈائریکٹر سیٹ لائٹ کیمپس کپوارہ،چیف پراکٹر کشمیر یونیورسٹی،پروگرام انچارج AGNOUِِِ،یو جی سی فیلوشپ،ممبر اکیڈمک کونسل کشمیر یونیورسٹی کے علاوہ کئی علمی ،تعلیمی اور دیگر سماجی تنظیموں کے سرگرم رکن کی حیثیت سے بہتر کام کر چکے ہیں ۔وہ بابا غلام شاہ بادشاہ یونیورسٹی میں ڈین اسکول آف لینگویجز ،صدر اور ڈین آف ایجوکیشن بھی ہیں ۔ریاستی،ملکی اور بیرونی ممالک میں بھی کئی سیمی نار،ورکشاپس اور کانفرنسس میں شرکت کرچکے ہیں ۔ایک سو سے زائد ریسرچ پیپر ان کی علمی اور تعلیمی صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہیں ۔وہ کئی پروجیکٹس پر کام کرچکے ہیں ۔بابا غلام شا ہ بادشاہ یونیورسٹی کے تمام تدریسی اور انتظامیہ عملے نے پروفیسر جی ایم ملک کو ڈین آف اسٹوڈینٹس ویلفیر کاچارج سنبھالنے پر خوشی کااظہار کیا ہے ، انھیں مبارک باد دی ہے اور اس بات کی امید ظاہر کی ہے کہ وہ یونیورسٹی کے ماحول کو پُر سکون اور خوشگوار بنانے میں کوئی بھی کسر اٹھائے نہیں رکھیں گے۔یوں بھی بابا غلام شاہ بادشاہ یونیورسٹی ترقی کی راہ پہ گامزن ہے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا