راجوری کے کئی جنگلی علاقوں میں تلاشی آپریشن

0
0

یواین آئی

جموں؍؍مشتبہ افراد کی نقل و حرکت کی اطلاع موصول ہونے کے بعد سیکورٹی فورسز نے جموں وکشمیر کے راجوری ضلع کے کئی علاقوں کو محاصرے میں لیکر بڑے پیمانے پر تلاشی آپریشن شروع کیا ہے۔بتادیں کہ بفلیاز پونچھ میں فوجی گاڑیوں پر حملے کے بعد راجوری اور پونچھ کے کئی جنگلی علاقوں کو سیکورٹی فورسز نے محاصرے میں لے رکھا ہے۔اطلاعات کے مطابق جمعے کے روز مشتبہ افراد کی نقل وحرکت کی اطلاع موصول ہونے کے بعد فوج نے راجوری کے مراد پورہ ، کالاکوٹ، افلا، بھوتنی اور سوانی علاقوں کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن لانچ کیا۔ذرائع کے مطابق فوج نے ایک وسیع علاقے کو محاصرے میں لے کر فرار ہونے کے سبھی راستوں پر پہرے بٹھا دئے۔ذرائع کے مطابق ڈرون کیمروں کے ساتھ ساتھ سراغ رساں کتوں کی بھی خدمات حاصل کی گئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ آرمی ، پولیس ، ایس او جی اور پیرا ملٹری فورسز کے اہلکاروں نے مشترکہ طورپر کئی علاقوں کو محاصرے میں لے لیا ہے۔یہ رپورٹ فائل کرنے تک علاقے میں تلاشی آپریشن جاری تھا۔اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا