وارڈ میں کئی کام ہوئے مگر اس راستے کی تعمیر اب تک نہ ہو پائی
شیراز چوہدری
راجوری؍؍ مونسپل کونسل راجوری کی حدود میں انے والی وارڈ نمبر 17 کھیورہ میں مین سڑک سے ڈان پبلک ہائر سیکنڈری سکول کو جانے والا راستہ اپنی بدحالی کی داستان بتا رہا ہے اور چیخ چیخ کے یہ کہہ رہا ہے کہ میری تعمیر کب ہوگی یاد رہے کہ اج سے ڈیڑھ سال قبل برسات کے موسم میں یہ راستہ بہ گیا تھا اس وقت ضلع انتظامیہ کے ساتھ ساتھ متعلقہ محکمہ جات کیا افسران نے اس علاقے کا دورہ کیا تھا اور عوام کو یقین دہانی دلائی تھی کہ اس راستے کی تعمیر جلد از جلد مکمل کی جائے گی مگر اس کے بعد اج تک اس کی طرف کسی نے توجہ نہیں دی سرکار کی طرف سے نئی وارڈوں میں مزید تعمیر کے لیے اضافی 50 لاکھ روپیہ بھی دیا گیا مگر اس میں سے بھی اس راستے پر کچھ خرچ نہ ہوا اور یہ راستہ وہیں کا وہیں رہا اج بھی اس راستے سے ہر روز چار ہزار کے قریب لوگوں کی امدو رفت ہوتی ہے مگر راستے کی بدحالی کی وجہ سے سکولی بچوں کے ساتھ ساتھ بزرگوں اور مریضوں کو چلنے میں کافی دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے مگر اس کے باوجود بھی اس راستے کی طرف کسی کی توجہ نہیں ہے اسی سلسلہ میں مقامی عوام نے لازوال کے ساتھ بات کرتے ہوئے ضلع انتظامیہ راجوری سے گزارش کی ہے کہ اس راستے کی تعمیر کی جائے تاکہ اس راستے پر چلنے والی عوام کو راحت ملے۔