جموں وکشمیر میں 27فیصد ریزرویشن کے نفاذ کا مطالبہ کیا
لازوال ڈیسک
راجوری؍؍راجوری کے قصبہ سْندر بنی ہیڈ کواٹر میں بیکورڈ کلاسزطبقات کی جانب سے آج چوتھے روز بھی ترنگا ریلی کا اہتمام کیا گیا۔اس موقع پر شرکاء نے اپنے مسائل کے ازالے کا زور دار مطالبہ کیا ۔واضح رہے اس ریلی کی قیادت کسْتوری لال بسوترا ،بنسی لال چوہدری ،مون لال پووار، راجندر کمار اورامیت مہراہ نے کی جہاں بڑی تعداد میں او بی سی سے لوگوں نے شرکت کی ۔اس موقع پراو بی سی تنظیمات کے سربراہوں کے ساتھ عوام نے سْندر بنی میں کہا کے جموں و کشمیر بیکورڈ کلاسزطبقات آبادی کیلئے صرف اور صرف آج تک اعلانات ہوتے آئے ہیں نہ کہ ان کے مطالبات کا ازالہ کیا گیا ہے ۔
وہیں ریلی میں موجود شرکاء نے حکومت سے اپیل کی کہ جموں وکشمیر میں منڈل کمیشن رپورٹ کو نافذ کیا جائے تاکہ یہاں کے او بی سی کو 27فیصد ریزرویشن مل سکے ۔اس موقع پر او بی سی طبقات کے سربراہان نے پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کا بھی شکریہ ادا کیا کہ ان کی آواز کو اٹھانے میںا ن کا تعاون کیا جا رہا ہے ۔