راجوری کے ایتی میں جشن صدیق اکبر رضی اللہ تعالی عنہ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا

0
0

علمائے کرام نے حضرت صدیق اکبر ؓ کی تعلیمات پر روشنی ڈالی
شیراز چوہدری
راجوری؍؍ راجوری کے ایتی میں ہر سال کی طرح اس سال بھی صدر علمائے اہل سنت والجماعت مولانا محمد فاروق نعیمی نقشبندی کی طرف سے ایک روزہ جشن صدیق اکبر رضی اللہ تعالی عنہ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا اس کانفرنس میں شہزادہ نشین لار دربار حضرت میاں الطاف احمد لاروی مہمان خصوصی رہے اس موقع پر اتر پردیش سے ائے ہوئے مولانا حضرت صغیر احمد بریلوی صاحب بھی موجود رہے اس کے ساتھ ساتھ وادی کشمیر سے اور خطہ پیر پنجال کے علمائے کرام بھی موجود رہے جشن صدیق اکبر رضی اللہ تعالی عنہ کانفرنس میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور باہر سے آنے والے علمائے کرام کا خطاب سنا۔
اس موقع پر مولانا محمد فاروق نعیمی نقشبندی کہ ادارہ کے پانچ طلبہ کی حفظ قران مکمل کرنے پر دستار بندی کی گئی اس کے بعد مہمان خصوصی حضرت میاں الطاف احمد لاروی نے اہل اسلام سے اپیل کی کہ وہ دین کے راستے پر چلیں انہوں نے کہا جس طریقے سے مولانا محمد فاروق نعیمی نقشبندی پچھلے کئی سالوں سے جشن صدیق اکبر رضی اللہ تعالی عنہ کانفرنس کا انعقاد کرتے ہیں یہ اپنے اپ میں ایک مثال ہے انہوں نے کہا ہم سب کو حضرت سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ تعالی عنہ کے بتائے ہوئے راستوں پر چلنا چاہیے اجتماع ختم ہونے پر حضرت میاں الطاف احمد لاروی نے خصوصی دعا کی اس کے بعد صلوۃ و سلام پڑھا گیا ۔وہیں’لازوال ‘کے ساتھ خصوصی بات چیت کرتے ہوئے مولانا محمد فاروق نعیمی نقشبندی نے کہا کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی رجوری میں جشن صدیق اکبر رضی اللہ تعالی عنہ کی سالانہ تقریب کا انعقاد کیا گیا انہوں نے کہا میں ان سبھی لوگوں کا شکر گزار ہوں جنہوں نے اس کانفرنس کو کامیاب کیا۔
انہوں نے کہا عوام نے بڑھ چڑھ کر اس کانفرنس میں حصہ لیا اور علمائے کرام کا خطاب سنا۔ انہوں نے کہا انشاء اللہ انے والے سال میں اس سے بھی بڑھ چڑھ کر تقریب کا انعقاد کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا ہر سال کی طرح اس سال بھی ہمارے ادارے سے وابستہ پانچ طلباء کی قرات اور حافظ قران مکمل کرنے پر دستار بندی کی گئی ہے۔ اس کانفرنس کے دوران لنگر کا بھی بندوبست کیا گیا تھا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا