لازوال ڈیسک
جموں بھارتی فوج نے صابرا گلی راجوری کے نوجوانوں کے لیے اگنی پتھ اسکیم متعارف کرانے کے لیے ایک لیکچر کا اہتمام کیا۔ اس تقریب نے نوجوانوں کو مسلح افواج میں شمولیت اور قوم کی خدمت کرنے کے اپنے خواب کو پورا کرنے کے لیے اسکیم کے ذریعے فراہم کیے گئے منفرد موقع پر روشنی ڈالی۔وہیں طلباءکو اسکیم کے مختلف اجزاءکے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا۔ اس موضوع پر مزید بحث کی گئی اور تمام شرکاءکی آسانی کے لیے اس پر غور کیا گیا۔