راجوری پولیس کی جانب سے پولیس پبلک دربار کا انعقاد

0
0

عام شہریوں کے ساتھ تبادلہ خیال کیا،کئی امور پر ہوا تبادلہ خیال
شیراز چوہدری
راجوری؍؍عوامی اہمیت کے مسائل پر تبادلہ خیال کرنے اور پولیس اور شہری آبادی کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے، راجوری شہر پولیس چوکی میں مرکزی شہر راجوری میں ایک پولیس پبلک انٹریکشن میٹنگ کا انعقاد کیا گیا میٹنگ کی صدارت ایڈیشنل ایس پی راجوری مصدق باسو نے کی جس میں ڈپٹی ایس پی ہیڈ کوارٹر اشونی شرما، ایس ایچ او راجوری اعجاز احمد اور انچارج پولیس چوکی راجوری پی ایس آئی ساحل چودھری بھی موجود تھے راجوری شہر کے کئی معزز شہریوں الگ الگ انجمن کے اراکین بشمول سابق میونسپل کونسلر، سماجی کارکنان، اجلاس میں سیاسی رہنمائوں، تجارتی یونین رہنمائوں، ٹرانسپورٹرز اور دکانداروں نے شرکت کی جس میں عوامی اہمیت کے حامل متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
تمام شرکاء نے منشیات فروشی میں ملوث افراد کے خلاف پولیس کی کارروائی کو سراہا اور اسی جذبے کے ساتھ کارروائی جاری رکھنے پر زور دیا تاکہ غیر قانونی منشیات اور منشیات فروشی میں ملوث عناصر کے خلاف ملکی قانون کے تحت سختی سے نمٹا جائے۔وہیں اجلاس میں شرکاء نے دیگر کئی مسائل بھی پیش کئے اجلاس میں شریک پولیس افسران نے شرکاء کو یقین دلایا کہ اجلاس میں زیر بحث آنے والے تمام مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا پولیس افسران نے منشیات فروشوں اور منشیات کے سمگلروں کے خلاف کارروائی میں سول سوسائٹی کے تعاون کو سراہتے ہوئے کہا کہ ضلع میں پولیس منشیات کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی کے تحت کام کر رہی ہے اور تمام افراد کے خلاف سخت کارروائی کو یقینی بنایا گیا ہے انہوں نے مزید یقین دلایا کہ کارروائی اسی جذبے کے ساتھ جاری رہے گی اور جو بھی اس جرم میں ملوث پایا گیا اسے قانون کا سامنا کرنا پڑے گا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا