شیراز چوہدری
راجوری ؍؍ ہفتے کی شام لاپتہ ہونے کے بعد چند ہی گھنٹوں کے اندر دو نابالغ حقیقی بہنوں کا سراغ لگا لیا گیا اور ان کو ان کے خاندان کے افراد کے سپردکیا۔راجوری کے ایک شخص نے ہفتہ کے روز پولیس تھانہ راجوری میں شکایت درج کرائی کہ اس کی دو نابالغ بیٹیاں جن کی عمر 14 اور 12 سال ہیں جمعہ کو پیر بابا زیارت ڈھانگری گئی تھیں لیکن واپس نہیں آئیں اس اطلاع پر فوری طور پر نوٹس لیا گیا اور ڈپٹی ایس پی ہیڈ کوارٹر راجوری مدثر حسین کی نگرانی میں ایس ایچ او راجوری اعجاز احمد کی سربراہی میں پولیس کی ٹیم نے تحقیقات شروع کی اور نابالغ بہنوں کا سراغ لگانے کی کوششیں شروع کر دیں ہفتہ کی شام تقریباً 9 بجے دونوں لڑکیوں کو راجوری قصبہ کے بیلہ کالونی محلے سے تلاش کرکے اہل خانہ کے حوالے کردیا گیا پولیس معاملے کی مزید تفتیش کر رہی ہے۔