لاکھوں روپے مالیت کا مسروقہ مال برآمد
شیراز چوہدری
راجوری؍؍ جموں و کشمیر پولیس نے راجوری ضلع کے نوشہرہ سب ڈویڑن میں چوری کی وارداتوں میں ملوث بدنام زمانہ چوروں کو گرفتار کیا ہے لاکھوں روپے مالیت کا مسروقہ مال بھی برآمد کر لیا گیا ہے پولیس نے بتایا کہ اس سال راجوری ضلع میں چوری کے کئی واقعات درج ہوئے جن کے لیے ایس ایس پی راجوری امرت پال سنگھ نے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی تھیں تاکہ مقدمات کی ترجیحی بنیادوں پر تفتیش کی جا سکے ایس ایچ او نوشہرہ کی سربراہی میں پولیس ٹیم ایس ڈی پی او نوشہرہ ڈی وائی ایس پی ظہیر عباس جعفر اور ایڈیشنل ایس پی نوشہرہ کی نگرانی میں تکنیکی مدد اور انسانی ذہانت کا استعمال کرتے ہوئے بھرپور کوششوں کے بعد بدنام زمانہ چوروں ظہیر احمد ولد محمد منیر اور اعجاز احمد ولد محمد رفیق دونوں کو پکڑ یہ دونوں نیلی منجاکوٹ کے رہائشی ہیں تفتیش کے دوران انہوں نے بتایہ کہ وہ تھانہ نوشہرہ کی حدود میں چوری کی چھ وارداتوں میں ملوث پائے گئے ایک اور ملزم صداقت حسین ولد نور حسین سکنہ کراڑھ کوٹرنکا بھی چوری کی 7 وارداتوں میں ملوث پایا گیا اور اسے گرفتار کر لیا گیا ان کے انکشاف پر چوری کی چار موٹر سائیکلیں اور تین کلو مالیت کا دیگر چوری کا سامان برآمد کیا جا چکا ہے مقدمات کی تفتیش ابھی جاری ہے اور مزید مسروقہ گاڑیاں اور دیگر چوری کا سامان برآمد ہونے کا امکان ہے ایس ایس پی راجوری امرت پال سنگھ نے کہا کہ ضلع میں پولیس نے حالیہ ماضی میں لاکھوں روپے کی چوری شدہ املاک کو برآمد کیا ہے اور بہت سے چوروں کو ان کے غیر قانونی کاموں کے لئے سلاخوں کے پیچھے ڈال دیا گیا ہے انہوں نے مزید لوگوں سے اپیل کی کہ وہ رہائشی کاروباری مقامات پر سی سی ٹی وی سرویلنس کیمروں کے استعمال کو فروغ دیں کیونکہ تھرڈ آئی سرویلنس نہ صرف ایک حفاظتی اقدام کے طور پر کام کرتی ہے بلکہ کسی بھی واقعے کے بعد جلد از جلد تفتیش میں بھی مدد دیتی ہے ۔