راجوری پولیس نے بدنام زمانہ مجرم پر PSA کے تحت مقدمہ درج کیا

0
0

شیراز چوہدری
راجوری ؍؍ انتظامیہ کے حکم کے بعد راجوری میں پولیس حکام نے پبلک سیفٹی ایکٹ (ُٰ ٰٓپی ایس اے) کے تحت ایک بدنامہ زمانہ مجرم کے خلاف مقدمہ درج کیا ایک سرکاری بیان میں پولیس نے بتایا کہ کٹر مجرم عمران علی ولد صداقت علی ساکن وارڈ نمبر 10، نبن محلہ راجوری کو پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت حراست میں لیا گیا ہے ۔یہ مجرم متعدد مجرمانہ مقدمات میں ملوث ہے ۔جن میں قتل کی کوشش، سرکاری ملازمین پر حملہ اور بہت سی دیگر غیر قانونی کارروائیاں شامل ہیں پولیس نے بتایا کہ وہ معزز عدالت کی جانب سے اشتہاری مفرور بھی تھا جس کے خلاف کئی ایف آئی آر درج ہیں ۔پولیس کی جانب سے اس کی حراست کے لیے ایک ڈوزیئر تیار کرکے مجاز اتھارٹی کے سامنے پیش کیا گیا تھا جس کے بعد مجسٹریٹ کے جاری کردہ حکم کے بعد اسے حراست میں لے لیا گیا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا