پولیس نے مقدمہ درج کر کے چوروں کو گرفتار کر لیا
شیراز چوہدری
راجوری؍؍ ضلع راجوری کے پولیس تھانہ کی پولیس ٹیم نے چوری کے ایک معاملے کو حل کرتے ہوئے اس واردات میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے گرفتار ملزمان کے قبضے سے موٹر سائیکلیں برآمد کر لی گئی ہیں پولیس نے بتایا کہ سید ابرار حسین ولد صابر حسین شاہ نے پولیس کے پاس تحریری شکایت درج کرائی کہ کچھ نامعلوم افراد نے اس کی موٹر سائیکل چوری کر لی ہے جس کا رجسٹریشن نمبر JK11E-6764کھیورہ میں مسجد کے قریب سے چوری ہوئی ہے اس کے مطابق ایف آئی آر 528/2023 پولیس تھانہ راجوری میں ایک مقدمہ درج کیا گیا اور ایس ایچ او اعجاز وانی کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے تحقیقات شروع کی تفتیش کے دوران ایک مشتبہ شخص جو نابالغ تھا (نام ظاہر نہیں کیا گیا) کو پکڑا گیا، جس نے دوران تفتیش اپنے ایک ساتھی محمد سلیم ولد محمد یوسف ساکنہ سرانو کے ساتھ جرم کا اعتراف کیا دونوں ملزمان کو قانون کے مطابق کارروائی کے بعد فوری کیس میں گرفتار کیا گیا۔